ٹوکیو(عرفان صدیقی ،نمائندہ جنگ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پاک جاپان بزنس کونسل کی دعوت پر ستمبر کے آخری ہفتے میں جاپان کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہونگے،اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر خان کے اعزاز میں ٹوکیو اور ناگویا میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اہم جاپانی سرکاری اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی جہانگیر خان کے اعزاز میں تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ جہانگیر خان ناگویا میں کھیلے جانے والے اسکوائش ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ، رانا عابد حسین نے کہا کہ جہانگیر خان پاکستان کے ہیرو ہیں اور زندہ قومیں اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہیں۔جہانگیر خان کو پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا ۔