گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) تھانہ اروپ کے نواحی گائوں خضر چک میں دیہاتیوں نے موٹر سائیکل چھیننے والے ڈاکو کو پکڑ کر اس کی درگت بنا دی اور پولیس کے حوالے کر دیا، عتیق نامی نوجوان اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک دو ڈاکوئوں نے روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر انہوں نے عتیق پر فائرنگ کر دی جو خوش قسمتی سے بچ گیا اس دوران گائوں کے لوگوں نے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو عامر کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا پکڑے جانے والے ڈاکو کو دیہاتیوں نے مار مار کر اس کی درگت بنا دی بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔