ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کےداخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری نےکاروں ،موٹرسائیکل اوردیگر گاڑیوں کوروک کرکاغذات کی جانچ پڑتال اورجا مہ تلاشی کاسلسلہ شروع کردیاہے۔گذشتہ روزصبح سے رات گئے تک خانیوال روڈپرپاک عرب کھادفیکٹری سےقبل واقع بائی پاس اوردریائےچناب کےقریب واقع ٹول پلازہ چیک پوسٹ پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ا گئی اورتمام گاڑیوں کےکاغذات اور لوگوں کی جا مہ تلاشی کاسلسلہ جاری رکھا۔اس حوالے سےدریائےچناب کی ٹول پلازہ چیک پوسٹ پرلمبی قطارمیں موجودشہری چوہدری محمدایوب نے الزام لگایاکہ پولیس اہلکارسکروٹنی کےبہانےمحض عیدی ہتھیانےکیلئےگھروں کوجانے والےمسافروں کوتنگ کررہےہیں۔