ملتان( سٹاف رپورٹر )ضلع ملتان میں اساتذہ کے تبادلے عید الاضحیٰ کے بعد کئے جائیں گے ،واضح رہے کہ تبادلوں پر عارضی طور پر پابندی ہٹا کر اساتذہ سے درخواستیں مانگی گئیں ‘ اس کے بعد درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کی گئی، اور پھر تبادلوں کے آرڈرز جاری کرنے کی تاریخوں میں توسیع کی گئی ،اس صورتحال سے اساتذہ بے چینی کا شکار ہیں