بہاولپور (سٹی رپورٹر) عیدکی خریداری کے موقع پر درجنوں خواتین نقدی طلائی زیورات موبائل فون اورقیمتی کپڑوں سے محروم،برقع پوش خواتین سارادن وارداتیں کرتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق عیدسے ایک دن قبل بہاولپورکے شاہی بازار، چوک بازار، رنگیلا بازار میں نقاب پوش جیب تراش خواتین نے خریداری کیلئے آنیوالی خواتین کو لوٹ لیاہے بتایاگیاہے کہ مذکورہ بازاروں میں درجنوں خواتین کے پرسوں سے نقدی شاپروں سے قیمتی کپڑے موبائل فون اوردیگرسامان باآسانی چوری کرلیاگیاہے اوریہ وارداتیں بازاروں میں موجود برقعوں میں ملبوس خواتین نے کی ہیں اس کے علاوہ پیشہ ور بھکاری خواتین بھی ان وارداتوں میں شامل تھیں جس پر متاثرہ خواتین نے شدیداحتجاج کیاہے۔