شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )فیصل آباد روڈ کی آبادی کھاریانوالہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی چاردیواری کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے جس کے باعث سکول کی سکیورٹی کے علاوہ چادر و چار دیواری کا تقدس بھی متاثر ہورہا ہے اس بارے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے رپورٹ تیار کرکے ضلع حکومت کو بھیج دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سکول میں ایک گہری کھائی بھی ہے جو کسی وقت بھی کسی سانحہ کا باعث بن سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گائوں ٹبی ہمبو کی آئی ٹی لیبارٹری کے معائنہ کے دوران ایئرکنڈیشنر خراب پایا گیا ، گورنمنٹ ہائی سکول گائوں بلہڑکے کے معائنہ کے دوران سکول کی عمارت کی حالت خستہ اور صفائی کا نظام ابتر پایا گیا اور سکول کے نان سیلری بجٹ کے خرچ کا بھی ریکارڈ نہ رکھا گیا تھا۔