عید قرباں کے دوسرے روز قربانی سے پہلے ہی جانوروں کے بے قابو ہونے اور بھاگ جانے کے واقعات بھی پیش آئے.
سیالکوٹ کے علاقے توحید ٹاؤن میں بیل بے قابو ہوا جو اسے مہنگا پڑگیا، قربانی کے وقت بے قابو ہونے والا خطرناک بیل کئی گھنٹے گلی محلے اور سڑکوں پر گھومتا رہا اور کسی کو قریب آنے نہیں دیا۔
بپھرے بیل کو قابو کرنے کے لیے مالک نے بیل کو گولی مار کر زخمی کردیا اور پھر اسے ذبح کردیا گیا۔
رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں قربانی سے پہلے ہی بیل نے دوڑ لگادی، چھریوں سمیت قصائی کوجو آتا دیکھا تو بیل بے قابو ہوگیا، اس نے گلے میں بندھے بھاری پتھر کی بھی پروا نہ کی، پھر کیا تھا،آگے بیل پیچھے قصائی، بڑی مشکل سے بیل کو قابو کرکے قربانی کی گئی۔
خان پورمیں بیل نے دوڑ لگادی، بیل آگے اور قصائی اس کے پیچھے پیچھے دوڑتے رہے، بیل کو بڑی مشکل سے قابو میں کرکے ذبح کیا گیا۔
ملتان میں ایک اور قربانی کی گائے 40فٹ گہرے کنویں میں گر گئی، کئی گھنٹے کنویں سے نکالنے کی ناکام کوششوں کے بعد گائے کو کنویں میں ہی قربان کرنا پڑا۔