باسکٹ بال کھلاڑیوں نے کھیل کو نیا انداز دیا ،زمین کی بجائے 3 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر باسکٹ بال کھیل کر دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
فرانسیسی اور امریکی ٹیم کے کھلاڑی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوئٹزر لینڈ میں الپس کے بلند و بالا پہاڑ پر پہنچے ، جہاں بنے ہوئے ایک خوبصورت باسکٹ بال کورٹ میں کھلاڑیوں نے جم کر مقابلہ کیا۔
ارد گرد کے خوبصورت نظاروں سے بھی لطف اٹھایا، منفرد کھیل دیکھنے کیلئے سیاح بھی موجود تھے ۔