• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،حفاظتی مرکز بند ہونے کے باعث بچوں کی ویکسی نیشن نہ ہوسکی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود ٹاؤن ڈسپینسری ٹھٹھہ میں ای پی آئی پروگرام کے تحت معصوم بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے قائم حفاظتی ٹیکوں کے مرکز میں تعینات تین ویکسی نیٹرز میں سے ایک بھی ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کے باعث حفاظتی ٹیکوں کا مرکز جمعرات کو سارا دن بند رہا جس کے باعث کئی معصوم بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہے جبکہ مختلف علاقوں سے معصوم بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لیے آئے ہوئے ورثاء شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے، ورثاء کی جانب سے احتجاج کرنے اور شکایات موصول ہونے کے بعد مذکورہ ویکسینیٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ٹاؤن ڈسپینسری ٹھٹھہ کے انچارج ڈاکٹر محبوب پکھیڑو اور ویکسین سپروائزر ممتاز ہالو نے بتایا کہ ای پی آئی مرکز میں غیر حاضر رہنے والے تین ویکسی نیٹرز علی محمد، گل محمد اور بھائی خان کو رلیو کرکے ڈی ایچ او کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
تازہ ترین