گوجرانوالہ.....گوجرانوالہ میں انسداددہشتگردی کی عدالت نے ڈسکہ قتل کیس کا فیصلہ سناتےہوئےمرکزی ملزم شہزادوڑائچ کو 4مرتبہ سزائے موت ،30سال قید اور4لاکھ جرمانہ کاحکم سنادیاہے۔
گوجرانوالہ میں ڈسکہ قتل کیس کی سماعت آج انسداددہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ۔اے ٹی سی کے جج چوہدری امتیاز نے جیل کے کورٹ روم میں فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم اورسابق انسپکٹر شہزادوڑائچ کو مجموعی طورپر 4مرتبہ سزائے موت ،30سال قید اور4لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا۔
25 مئی 2015 کوتھانہ ڈسکہ کے علاقے میں صدربارایسوی ایشن خالد عباس اورایک ساتھی وکیل عرفان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیاتھا۔