• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،بلااجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر60سے زائد مقدمات

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں بلا اجازت قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر دینی مدرسوں کے ذمہ داران اور آئمہ مساجد کیخلاف ضلع بھر کے تھانہ جات میں 60سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے 6 مقدمات مسلم آباد کے محمد افضل عطاری، ندیم خالد، محمد اسماعیل، شادمان کے اللہ رکھا، جٹووکل کے خان بشیر اور احمد رضا کیخلاف، پولیس تھانہ صدرگجرات نے 5مقدمات غازی کھوکھر کے کبیر احمد، معین الدین پور سیداں غلام مرتضیٰ، محمد عمر، چک سادہ کے جمیل احمد، لوراں کے سجاد احمد کیخلاف، پولیس تھانہ لاری اڈا گجرات نے ایک مقدمہ 3 افراد حافظ اسد الرحمان وغیرہ کیخلاف، پولیس تھانہ کنجاہ نے ایک مقدمہ میں انجم شہزاد کیخلاف، پولیس تھانہ رحمانیہ نے ایک مقدمہ میں طارق محمود کیخلاف، پولیس تھانہ صدرکھاریاں نے 9 مقدمات احمد خاں، علی حمزہ، بلال حسن، نثار احمد، محمد ارشد، شہروز اقبال، نرجس اقبال اور عبد القدیر کیخلاف، پولیس تھانہ گلیانہ نے 2 مقدمات علی شان اور محمد ابوبکر کیخلاف، پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے 4 مقدمات تھون میں عدنان منظور، کھمبی کے ریحان کاشف، کھدریالہ کے ذوالفقار حسین، کھرکا کے اخلا ق احمد کیخلاف، پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے 3 مقدمات محمد علی، مولوی رفاقت، محمد دانش کیخلاف جبکہ پولیس تھانہ ڈنگہ نے 13مقدمات محمد شہزاد وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کیے۔ 
تازہ ترین