مردان ( نامہ نگار ) مردان کی کچہری میں دو ستمبر کو ہونے والے خودکش دھماکہ کے شہداء اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان نہ ہونے کے خلاف وکلاء برادری نے 17 ستمبر کو عدالتوں کے بایکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر امیر حسین خان کے زیر صدارت منعقد ہواجسمیں جنرل سیکریٹری آصف اقبال اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ سنیر وکلا نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں خود کش دھماکہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے وکلاء اور دیگر افراد کے لیے اب تک حکومت کی جانب سے امدادی پیکج کا اعلان نہ ہونے کی مذمت کی گئ اور اسے حکمرانوں کی سرد مہری قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف 17 ستمبر کو عدالتوں کے بایکاٹ کا اعلان کیا گیا۔