پشاور( نیوز ڈیسک)سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ سیاست پیسہ کمانے کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرکے نام کمانے کیلئے کرتے ہیں وہ کلابٹ صوابی کے علاقے میں مختلف حجروں میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر شاہ افسر ،فضل حکیم ،فضل الٰہی اور غفران اللہ کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا،سپیکر اسد قیصرنے کہا کہ انہوں نے عوام کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت کا پہیا کر رکھا ہے اور وہ اپنی اس مشن پر شروع ہی سے گامزن ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے،انہوںنے واضح کیا کہ جنہوںنے سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنایا اور نوکریوں کی بولیاں لگائی سیاست میں ان کے نام پر دبہ لگ چکاہے،سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبو ں میں رشوت وکمشن کی روایت یکسر ختم کر دیاگیا ہے انہوںنے کہا کہ عوام نے انہیں جو مینڈیٹ دیا ہے وہ اس اعتماد کو کسی صورت بھی ٹھیس نہیں پہنچا ئیںگے ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے ان پر بھاری اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ اس اعتما د کی وغض انہوں نے علاقے میں تمام شعبوں میں مختلف بڑے بڑے منصوبے شروع کئے۔سپیکراسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک جتنی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں وہ پورے شوق سے کئے ہیں ۔سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیسر نے کہا کہ تربیلہ صوابی کی ڈگری لائن سے ڈگری وولٹیج بہتر ہوئی ہے ، انہوںنے کہا کہ عوام ان کے تین سالوں ترقیاتی منصوبوں کا موازنہ کزشتہ تمام ادوار سے کریں عوام کو فرق اب خود معلوم ہو جائے گا