صوابی( نمائندہ جنگ) صوابی میں کر یانہ کی دکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے تمام اشیائے خوردونوش جل گئیں بتایا گیا ہے کہ نواب بانڈہ مانیری پایاں میں ثمر قند کر یانہ سٹور میں گذشتہ شب بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے آناً فاناً پوری د کان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان میں موجود لاکھوں روپے کی تمام اشیائے خوردونوش جل کر آگ کی ڈھیر بن گئیں مقامی لوگوں اور صوابی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔