• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ ، مین واٹر سپلائی لائن میں غیر قانونی کنکشن کا نوٹس

نوابشاہ(بیورورپورٹ) وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نے واٹر سپلائی کی مین لائن سے غیر قانونی کنکشن کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابشاہ خان بہادر بھٹی نے غلام حیدر شاہ کالونی فیز تھری میں واٹر سپلائی کی18 انچ قطر کی مین لائن میں غیر قانونی کنکشن کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے اور شہری کیخلاف قانونی کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غلام حیدر شاہ کالونی کے علاقے میں رات کے اندھیرے میں سلیم راجپر نامی شخص نے میونسپل کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت سے مین واٹر سپلائی لائن میں غیر قانونی کنکشن لگائے تھے اس سلسلے میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابشاہ خان بہادر بھٹی نے جنگ کو بتایا کہ مذکورہ شہری کو میونسپل کمیٹی کے عملے نے رشوت کے عوض مین لائن میں غیر قانونی کنکشن لگانے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرا دیئے ہیں اور اسکی انکوائری کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد ملوث عملے اور شہری کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین