لاہور(خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملہ کرنے کے الزام میں سزا پانے والے مجرم کو سزا مکمل ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے پر آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر دیئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے سائرہ خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار خاتون کے بیٹے کو سزا مکمل ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے. سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار خاتون کے بیٹے عدنان کو 2003 میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملہ کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا ہوئی. مگر درخواست گزار کے بیٹے کو مکمل ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا. درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ سزا مکمل ہونے پر عدنان کو رہا کیا جائے اور رہا نہ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔