شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )شیخوپورہ میں کئی مقامات پر ڈینگی لاروا پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے شرقپور روڈ پر واقع ایک پیپر مل کو سر بمہر کردیاہے اور اس ملز کی انتظامیہ کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ بھی درج کروادیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ ڈینگی انسپکشن ٹیم نے دوران نواحی علاقہ ڈیرہ کشمیریاں میں خالی بوتلوں کے گوداموں میں چیکنگ کے دوران ڈینگی مچھر کے 3 لاروے پائے جانے پر دو دکانوں کو سر بمہر کردیا ہے۔