اسلام آباد.......اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نوجوان انجمن ہلال احمر میں بطور رضا کار بھرتی ہوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں، تکلیف میں مبتلا انسانوں کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔
اسلام آباد میں انجمن ہلال احمر کے 300 رضاکاروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل نہایت متحرک ہے، درست اور صحیح سمت میں رہنمائی ہو تو یہ نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن ہلال احمر جیسے ادارے ان نوجوانوںکو درست تربیت دے سکتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں نوجوانوں کو ہلال احمر کا رضاکار بننے کے لیے راغب کریں گے۔