• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد،نجی بینک کے سائن بورڈ میں آگ لگ گئی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سٹی تھانے کی حدود شاہی بازار میں واقع نجی بینک کے سائن بورڈ میں آگ لگ گئی ‘تنگ راستوں اورٹریفک کے رش کے باعث دومنزلہ عمارت میں دھواں بھرگیا ‘فائربریگیڈ کے عملے نے بمشکل پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹکی گھٹی سے ملحقہ شاہی بازار میں ساقہ مچھلی ہٹ کے قریب واقع دومنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک نجی بینک کے سائن بورڈ کے اوپر ڈالے گئے کچرے میں آگ لگنے کے باعث سائن بورڈ نے آگ پکڑی تھی فوری اطلاع پر ایس ایچ او سٹی افضل قریشی نے موقع پر نے موقع پر پہنچ کر فائربریگیڈ کو طلب کیاتاہم چھوٹکی گھٹی روڈ پرواقع دکانوں کی تجاوزات ‘گاڑیوں کی پارکنگ اورٹریفک کے رش کے باعث فائربریگیڈ کی گاڑی پھنس گئی اسی دوران آگ نے شدت اختیار کرلی اوردھواں پوری دومنزلہ عمارت میں پھیل گیا جس کے باعث اوپر ی منزل پررہائش پذیر خاندان باہر نکل آئے ۔سٹی پولیس نے راستے کو کلیئر کراکے فائربریگیڈ کی گاڑی کو مذکورہ عمارت تک پہنچایا جس کے بعدفائربریگیڈ کے عملے نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
تازہ ترین