کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رواں کے آخری ہفتے میں کمشنر کراچی بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ اور عاشورہ محرم الحرام کے بعد کمشنر کراچی انٹر کالجز گرلز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کی قیادت میں سندھ گرلز ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کو جنہوں نے قومی گیمز کے لئے کوالیفائی کیا ہے ان سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا اس موقع پر نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان، سیدہ ارم بخاری ،عظمت اللہ خان ،شفیع صدیقی ، زاہد حسین ،شاہ زیب شیخ اور دیگر موجود تھے ۔