• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شیخوپورہ میں 15پلازوں کی رجسٹریوں اور تعمیرات کی رپورٹ طلب کر لی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )نیب پنجاب نے شیخوپورہ میں بننے والے 15پلازوں کی رجسٹریوں اور ان کی زمین اور ان پر ہونیوالی تعمیرات کے بارے میں بھی ضلع حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت ملی تھی کہ تحصیل کونسل کے بعض افسروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی سرکاری فیسیں وصول کئے بغیر ہی یہ پلازے اسٹیڈیم روڈ ، ہسپتال روڈ، جناح پارک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیر ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق نیب نے ان پلازوں کی تعمیر کروانے میں ملوث پائے جانیوالے بلڈنگ انسپکٹروں اور عملہ انفورسمنٹ کے بارے میں بھی رپورٹ مانگی ہے ۔
تازہ ترین