گجرات (نمائندہ جنگ) کھاریاں میں دھوکہ سے باپ کی اراضی اپنے نام کروانے اور بینک سے 5 لاکھ روپے نکلوانے پر بیٹے نے اہل خانہ پر مقدمہ درج کروا دیا، صدرکھاریاں کے جھنڈو میں سردار خاں کی وفات کے بعد اس کی بیوی عنائیت بی بی، ہمشیرہ انصر بیگم، بھانجی عالیہ اور ساجد علی نے دھوکہ سے اراضی اپنے نام کروا لی اور بینک سے 5 لاکھ روپے نکلوا لیے، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔