• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ریلوے پٹری کراس کرنے کی کوشش پرخاتون جا ںبحق

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیالکوٹی دروازہ کے قریب ریلوے پٹری تیزی سے کراس کرنے کی کوشش میں 35سالہ سلمیٰ بی بی ٹرین کی ٹکر لگنے سے ہلاک ہو گئی  ریلوے پھاٹک بند ہونے پر لوگوں کی بڑی تعداد پیدل چلنے والے راستہ سے پٹری کراس کرکے سڑک کے دوسری طرف جارہے تھے ٹرین آنے کے باوجود خاتون تیزی کے ساتھ ریلوے پٹری کراس کرنے لگی تھی کہ ٹرین کے نیچے آگئی جس سے اسکے جسم کے پرخچے اڑ گئے نعش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
تازہ ترین