ْڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما قاری محمد احمد ماچھی ، ملک صادق کھوہاوڑ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ملتان روڈ کی ابتر حالت سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، انتہائی معروف شاہراہ پر روزانہ صوبہ بلوچستان اور سندھ سے ہزاروں گاڑیوں کی آمد ور فت ہوتی ہے ،سڑکوں کی خراب حالت سے ٹرانسپورٹروں کو مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے، گزشہ تین چار سالوں سے یہ سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عید پر بھی جان لیوا حادثات ہوئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیرہ ملتان دو رویہ سڑک فوری تعمیر کی جائے، تاکہ عوام کو سفری مشکلات سے نجات مل سکے۔