• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال :چیچہ وطنی حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا

Chichawatni Na162 Elections Will Be Held Today At Sahiwal
چوہدری عمران فیصل ... ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 162 میں ضمنی الیکشن کے لئے میدان سج گیا ہے اور پولنگ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی ۔

پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، ن لیگ کےچوہدری محمد طفیل جٹ اور پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

حلقہ این اے 162 کی نشست عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کی جانب سے اثاثے چھپانے اورنااہلی پر خالی ہوئی تھی ۔

انتخابی دنگل کے لئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پررائے حسن نواز کے بھتیجے رائے محمد مرتضیٰ اقبال خان الیکشن لڑرہےہیں ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ ن لیگ کےچوہدری محمد طفیل جٹ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ یہاں مضبوط امیدوارہیں ۔ 4 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

یہ حلقہ چیچہ وطنی شہر ،کسوال اور ہڑپہ کی دیہی آبادی پر مشتمل ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ چھ ہزار ہے۔جن میں سے ایک لاکھ 74 ہزار مرد اور ایک لاکھ بتیس ہزار خواتین ووٹرز ہیں۔ کل 293 پولنگ اسٹشینز بنائے گئے ان میں سے 22کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے ۔

پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ اس حلقے کی خاص بات برادری نظام ہے۔یہاں 4 بڑی برادریاں ہیں جن میں راجپوت ،ڈوگر ،جٹ اور ارائیں برادری شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف چیچہ وطنی آکر اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں جلسے کر چکے ہیں۔

یہ نشست پی ٹی آئی پھر سے حاصل کرلے گی یا کوئی اور جماعت یہ حلقہ اپنےنام کرے گی یہ انتخابی نتائج آنے پرپتہ چل سکے گا۔ر
تازہ ترین