مردان(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مردان چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹوباڈی کے کل ہونے والے انتخابات روک دیئے اورتاجر اتحاد اور انڈسٹری گروپ کی درخواستوں پر ڈائریکٹر ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے30ستمبر کو فریقین کوطلب کرلیا۔ایوان صنعت وتجارت کے ایگزیکٹو باڈی کی16خالی نشستوں پر کل 21ستمبر کو انتخابات ہورہے تھے تاہم ووٹر لسٹوں کے معاملے پر تاجر اتحاد کے سربراہ احسان اللہ باچا اورانڈسٹری گروپ کے حاجی نسیم الرحمان نے ڈائریکٹر ٹریڈ آرگنائزیشن کے پاس اعتراضات جمع کرائے جس پر 120کے لگ بھگ ووٹروں کو لسٹ سے خارج کردیاگیا اس فیصلے کے خلاف چیمبر کے برسراقتدار گروپ کے ظاہر شاہ وغیرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے گذشتہ روز فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ڈائریکٹر ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے کل ہونے والے ایگزیکٹو باڈی انتخابات کو روک دیئے اورفریقین دوبارہ 30ستمبر کو طلب کرلیاگیااعلیٰ عدالت نے الیکشن کمیٹی کو ختم کرکے ڈائریکٹر ٹریڈ کو انتخابات کی نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔