ملتان ( سٹاف رپورٹر)گذشتہ روز پولیس لائن سی پی او آفس ملتان میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ، پویس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی ، ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری کے ہمراہ قائم مقام سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر رضوان ، ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیر نور، ایس پی کینٹ سیف اللہ خٹک ، ایس پی گلگشت علی مردان ، ایس پی صدر عبداللہ میمن اور تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر موجود تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے قائم مقام سی پی او کے ہمراہ جنرل سلامی کے بعدپریڈ کا معائنہ کیا اور افسران و ملازمان سے خطاب کیا ، آر پی او ملتان نے کہا کہ پولیس محکمہ میں کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی بھی ملازم یا افسر کرپشن کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ پولیس میں کالی بھیڑوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ،ملتان رینج میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان نے بھی جنرل پریڈ میں شرکت کی جن کو دوران پریڈ آر پی او ملتان نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے، جنرل پریڈ میں ملتان پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس، بینڈ سٹاف اور لیڈیز سٹاف کے دستے بھی شامل تھے ۔بعد از سلامی آرپی او ملتان نے پولیس لائن میں موجود سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کیا انہوں نے پولیس لائن کی بیرکس کا معائنہ کیا ، جن بیرکس اورایلیٹ کی بیرکس کا بھی معائنہ کیا جس میں جنرل صفائی بھی چیک کی گئی۔ آر پی او ملتان نے لیڈیز بیرکس کا بھی وزٹ کیا ۔پولیس لائن ملتان کے میس میں کھانے کا معیار بھی چیک کیا گیا علاوہ ازیں کھانا پکانے والے باورچیوں کی صفائی ان کے بال اور ناخن بھی چیک کئے ۔