• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف ملتان سرکل 2نے امام مسجد کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف کے زیر انتظام جامع مسجد درگاہ حضرت شاہ رکن عالم  ؒ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز ظہر و عصر کی ادائیگی نہ ہونے پر محکمہ اوقاف ملتان سرکل 2 نے امام مسجد قاری غلام مصطفیٰ محبوب کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف شاہد حمید ورک کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 ستمبر عید الاضحی ٰکے موقع پر جامع مسجد درگاہ حضرت شاہ رکن عالم  ؒ میں نماز ظہر و عصر کی ادائیگی نہ ہوئی ہے ۔ اس لئے عملہ مسجد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین