• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عالیہ نے سیالکوٹ میں بےنظیر لٹریری فیسٹیول کرانے کی اجازت دیدی

لاہور( خبرنگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بےنظیر لٹریری فیسٹیول کرانے  کی اجازت دے دی ۔لاہور ہائیکورٹ  نے شہری راحیل کامران کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ رواں برس4اپریل کو سیالکوٹ میں بےنظیر لٹریری فیسٹیول کا انعقاد ہونا تھالیکن سکیورٹی وجوہات کو بنیادبناکر پرلٹریری فیسٹیول کرانے کی اجازت نہیں دی گئی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ سیالکوٹ میں بےنظیر لٹریری فیسٹیول کرانے کی اجازت دی جائے، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے لٹریری فیسٹیول کرانے  کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
تازہ ترین