• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کانگو، 16 مریضوں میں سے 3 کی رپورٹ مثبت

Multan Congo 3 Reported Positive In 16 Patients
ملتان نشتر اسپتال میں کانگو کے شبہے میں مزید ایک مریض داخل ہو گیا، اب تک شبہے میں لائے گئے 16 مریضوں میں سے 3 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5مریضوں کا ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر میں کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا مریض ملتان کے علاقہ یوسف کالونی کا رہائشی ہے 43 سالہ خالد محمود میں پلیٹ لیس سیل 61 ہزار ہیں۔

اس کے خون کے نمونےنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دیئے گئے ہیں، اب تک نشتر اسپتال میں 16 مریض کانگو وائرس کے شبہے میں لائے گئے جن میں 3 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ان میں 2 افراد لورالائی کے سیف اللہ اور کوہلو کے کاکا خان جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 5 افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے، جن میں دو روز پہلے جاں بحق ہونے والے کوہلو کے رہائشی عبدالرحمٰن کی رپورٹ بھی شامل ہے۔
تازہ ترین