• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاپا کے ساتھ جاؤں گی‘عدالت نے بچی ماں کے حوالے کر دی

Girl Handed Over To Mother From Father By Lahore High Court
لاہور ہائیکورٹ نے7 سال کی بچی باپ سےلےکرماں کے حوالے کر دی، بچی نےعدالت کےاحاطےمیں رو رو کر برا حال کر لیا،وہ چیخ وپکار کرتی رہی کہ ماماکے ساتھ نہیں جائے گی۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے مقامی رہائشی صغریٰ بی بی کی درخواست کی سماعت کی ،صغریٰ بی بی کامؤقف تھاکہ بیٹی باپ سے لےکر اس کےحوالےکی جائے۔

بچی کےباپ اشرف نےعدالت کوبتایاکہ وہ بچی کی بہتر پرورش کر رہا ہے،لہٰذااسےاس کے پاس ہی رہنے دیاجائے۔

عدالت نےبچی ماں کےحوالےکرنے کا حکم دیا تو اس نے احاطہ عدالت میں زارو قطار رونا شروع کر دیا، اس کا اصرار تھا کہ وہ پاپا کے ساتھ جائے گی،اسے ماما کے ساتھ نہ بھیجا جائے۔
تازہ ترین