• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کا حل جنگ سے ممکن نہیں، خورشید شاہ

War Is Not The Solution Of Kashmirkhursheed Shah
سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں، کشمیر کے معاملے میں ہم نے جنگ کر کے بھی دیکھ لی ہے، اگر کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی چینل کو فعال کرنا ہو گا، اقوام عالم کو سفارت کاری کے ذریعہ اپنا ہم نوا بنانا ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے یہ بات پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔خورشید شاہ نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ایک تقریر کےذریعہ معاملہ حل نہیں ہو گا، اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔

یہ ساری باتیں وزیر اعظم بھی سمجھتے ہیں، دفتر خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے مستقل ونگ بنانا چاہئے،خورشید شاہ کا کہناتھا کہ حکومت کسی کی بھی ہو ریاستی پالیسی ایک ہونی چاہئے، ہر حکومت ریاستی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ رائے ونڈ احتجاج کے معاملہ پر نواز حکومت کو محتاط رویہ اپنانا ہوگا، اگر صورتحال خراب ہوئی تو جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔عمران خان کو بھی چاہیے کہ اپنے احتجاج کو پر امن رکھیں۔
تازہ ترین