• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں نادرا آفس کے عملے کی چھٹیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں

Holidays In Chaman National Office Staff Were Not Over
چمن میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے نادرا دفتر پر چھاپہ ماراتوانکشاف ہوا کہ کئی افسران اورعملہ عید کی چھٹیوں سے واپس ہی نہیں آیاہے۔کئی افسران غیرحاضر اور کمپیوٹرز بند پائے گئے۔

چمن میں نادرا عملے کی غیر حاضری پر عوام کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اچانک نادرا دفتر پر چھاپہ مارا ، اس موقع پر انکشاف ہوا کہ چمن میں عید تعطیلات کے بعد سے نادرا آفسران نہ صرف غیر حاضر ہے بلکہ گزشتہ دس دنوں کے دوران صرف 50 ٹوکن جاری کئے گئے۔

دفتر کے تمام کمپیوٹرز بھی بند پائے گئے ۔ ڈی سی نے اس موقع پر بتایا کہ نادرا آفسران کی غیرحاضری اور مشکلات سے حکام کو کاروائی کےلئے آگاہ کر دیاہے۔
تازہ ترین