ٹھٹھہ (نامہ نگار) الیکشن آفیسر ٹھٹھہ دین محمد ترک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 20 ستمبر سے 20 اکتوبر تک ایک ماہ کے لیے ضلع میں 46 ڈسپلے سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں نئے اور رہ جانے والے افراد کے ناموں کا اندراج ووٹر لسٹوں میں کیا جائے گا جبکہ ووٹر لسٹوں میں کوائف کی غلطیوں کو درست بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں قائم ڈسپلے سینٹرز میں پہنچ کر ووٹر لسٹوں میں اپنے ناموں کا اندراج کرواکے اپنا قومی حق حاصل کریں، اور اگر کسی کے نام میں غلطی ہے تو اسے درست کروائیں۔