• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں محتسب اعلی کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کی منظوری

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے گوجرانوالہ میں محتسب اعلی کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دے دی، 3ماہ کے اندر ریجنل ڈائریکٹوریٹ بنا دیا جائیگا اورگوجرانوالہ ڈویژن کے وفاقی محکموں سے متعلق محتسب اعلی کے لاہور اور اسلام آباد دفاتر میں زیرالتوا لگ بھگ 1500انکوائریاں گوجرانوالہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ منتقل کردی جائیں گی۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں ریجنل ڈائریکٹر اور پانچ انویسٹی گیشن افسران تعینات ہوں گے اور یہ ڈائریکٹوریٹ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین اور نارووال کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ وفاقی محتسب اعلی کے سینئر ایڈوائزر محسن اسد اور ایڈوائزرز ملک محمد اقبال اور عبدالباسط خاں نے گوجرانوالہ پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محتسب اعلی کو دائر کی جانے والی درخواستوں کا ٹائم فریم 45 روز مقرر کردیا گیا۔
تازہ ترین