ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے زیراہتمام عمران خان کے رائیونڈ مارچ کے فیصلے کے خلاف لکڑمنڈی چوک پر لیگی ڈنڈا بردار متوالوں نے احتجا جی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے صدر ویوسی چیئرمین زاہد عدنان گڈو،چوہدری آصف اور جنرل سیکریٹری آفتاب جٹ نے کی اس موقع پر عمران انصاری، شیراز نیازی ، عاطف حسین ، رانا اشفاق ، حماد کھو کھر ، چوہدری نسیم ،شیخ آصف قریشی، عبدالرحمن فری بھی موجود تھے ،اس موقع پر زاہد عدنان گڈو ،چوہدری آصف اور آفتاب جٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اسی لئے وہ اوٹ پٹانگ حرکتوں پر اتر آئے ہیں ،اور قائدین کے گھروں کی چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے لئے مارچ کا نام دے رہے ہیں، لیکن لیگی متوالے پی ٹی آئی اور عمران خان کی اس مذموم حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے ،اور قائدین کے گھر کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تصادم ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی ہو گی ۔