• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
+2
+5
بلیوں کا شوقین ہونا تو عام بات ہے مگر جاپان میں ایک ایسا جزیرہ بھی موجودہے جہاں بلیوں کی حکمرانی ہے۔حیرت انگیز طور پر یہاں آدمیوں سے زیادہ بلیوں کی تعداد موجود ہے ۔

آؤ شیما نامی عجیب و غریب جزیرہ جاپان کے جنوب میں واقع ہے اور صرف پندرہ افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں انسانوں کی آبادی سے چھ گنا زیادہ بلیوں کی آبادی ہے۔

اس جزیرےکو آن لائن مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ’’کیٹ لورز‘‘کی توجہ کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ جزیرے کی بندرگاہ پر بلیوں کا ایک ہجوم نظر آتا ہے۔

یہاں کوئی دکان یا ہوٹل نہیں ہے اور نا ہی سفر کرنے کے لیے گاڑیوں کی سہولت موجود ہے۔

یہ نرم و ملائم بالوں والی مخلوق سیاحوں اور مقامی باشندوں کی طرف سے دی گئی خوراک پر زندہ رہتی ہیں۔ان کی زیادہ تر خوراک میںمچھلی شامل ہے۔

کہا جاتا ہےکہ یہ بلیاں سب سے پہلے چوہوں سے پریشان مچھیروں نے ایک کشتی پر سوار کیں۔جب سے یہ بلیاں یہیں رہتی ہیں اور چوہے پکڑنے کی اہم ذمہ داری انجام دیتی ہیں۔ ان کی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین