• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجو خان میڈیکل کالج سٹاف بھرتی کاعمل جلدمکمل کیا جائے، اسد قیصر

پشاور (نیوز ڈیسک)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گجو خان میڈیکل کالج میں تدریسی سٹاف کی بھرتی کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ کالج ہذا میں کلاسوںکا اجراء اسی سال ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سیکرٹری محکمہ صحت ،ڈی سی صوابی،اے سی صوابی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ،وائس پرنسپل گجوخان میڈیکل کالج ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی ،چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو،ایم ایس باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں گجوخان میڈیکل کالج کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تدریسی جن اسٹاف کی بھرتی کیلئے انٹرویوز جاری ہیں ان کی بھرتی کا عمل ایک ماہ تک مکمل کر لیا جائے گا،    سپیکرنے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ گجوخان میڈیکل کالج کیلئے جلد ازجلد ڈیمانسٹریٹر کی فراہمی کو یقینی بنائے سپیکر نے کالج انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ حل طلب مسائل کے لئے میٹنگ کے بعد سیکرٹری صحت کیساتھ ملاقات کریں تاکہ ان کے تمام مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے، سپیکر نے محکمہ صحت اور کالج ہڈا کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس سال کالج میں کلاسوں کے اجراء کو ممکن بنانے کیلئے تمام رکاوٹوں کو جلدازجلد دورکرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین