گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، نفرت انگیر مواد کی روک تھام، صوبے میں کاؤنٹرٹیررازم فورس کا قیام، پولیس، پراسکیوشن اور جیل ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور پرامن پاکستان کی منزل قریب نظرآرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر عالمی یوم امن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔