پاکستان کی شاندار فتح امتِ مسلمہ کیلئے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے: شیخ قیصر محمود
پاکستان مسلم لیگ (ن) اوور سیز کے سابق جنرل سیکریٹری اور ن لیگ جاپان کے سابق صدر شیخ قیصر محمود نے جاپان سے جاری اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار عسکری و سفارتی کامیابی صرف ایک جنگی فتح نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔