• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ اسکینڈل کیس،یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بریت سے متعلق درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں نامزد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور انکے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے بریت سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کو 29 ستمبر تک طلب کرلیا۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انکے پرنسپل سیکرٹری محمد زبیر کی جانب سے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں بریت سے متعلق درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے خلاف 26مقدمات درج کیے گئے ہیں جو کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ ہم پر ٹڈاپ کیس میں 7 ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان جھوٹے مقدمات سے بری کیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے پبلک پراسیکیوٹر کو 29 ستمبر تک طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین