اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76دادوسے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے ضمنی انتخابات کروانے کے فیصلہ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے امید وار لیاقت علی جتوئی کی نظر ثانی کی درخواست حلقہ میں عبوری الیکشن ہو جانے کی روشنی میں غیر موثر ہو جانے کی بنیاد پر واپس لینے کے بعد نمٹا دی ہے۔ یا درہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر علی شیخ اور اسد جونیجو کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے اس حلقہ میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کیا تھا ۔