• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی جائیداد ضبطی :وارنٹ متعلقہ حکام کو بھیج دیئےگئے

Musharrafs Property Seizure Warrants Sent To The Concerned Authorities
عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کی جائیداد ضبطی کےوارنٹ ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنراسلام آباد کو بھیج دیئے گئے۔

عدالت کے وارنٹ میں ایس ایس پی اورڈپٹی کمشنراسلام آباد کواشتہاری ملزم کی جائیدادضبط کرنےکی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے وارنٹ میں حکم دیا ہے کہ جائیداد ضبط کرکے تاحکم ثانی اپنے قبضے میں رکھی جائے، مفرورملزم کی جائیدادکی نیلامی سےمتعلق طریقہ کاروضع کر کے عدالت کوآگاہ کیاجائے۔

پرویزمشرف کےدائمی وارنٹ گرفتاری بھی پولیس کو بھجوادئیےگئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادرمیمن نے21ستمبرکو وارنٹ جاری کیے تھے۔

عدالت کی طرف سےایس ایچ اوتھانہ آب پارہ کو پرویزمشرف کےدائمی وارنٹ گرفتاری بھجوائےگئے۔

دائمی وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ مقدمے کی کارروائی مکمل ہوسکے۔
تازہ ترین