جاپان کی ایئر لائن ایک نئی فلائٹ سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کی تھیم ڈوریمون طرز پر ڈیزائن کی گئی ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے چین تک ڈوریمون تھیم فلائٹ کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے جبکہ یہ سروس آئندہ سال مارچ تک جاری رہے گی ۔
اسی سلسلے میں مسافر طیارے پر نہ صرف ڈوریمون کو پینٹ کیا گیا ہے بلکہ جہازمیں موجود پائلٹس، فلائٹ اٹنڈینٹس، ایئر کرافٹ انجینئرز، مارشل اوربیگج ہینڈلرزڈوریمون کے روپ میں ایئر پورٹ لاوئنج اورچیکنگ کاؤنٹر پر دکھائی دینگے۔
ڈوریمون سے جُڑی اشیاء کوطیارے میں دئیے گئے کھانے اور چائے میں بھی نمایاں رکھا گیا ہے جبکہ کپ، پلیٹس، چمچوں، بیگز، سِیٹ کورز او ر چمچوں میں بھی ڈوریمون کی جھلک دکھائی دے رہی ہے۔