• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سالمیت اوربقاء کیلئےہم سب متحد ہیں، رانا ثناء اللہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت اور بقاء  کیلئےہم سب متحد ہیں علمائے کرام اور مذہبی راہنماؤں نے امن عامہ برقرار رکھنے کیلئےہمیشہ ہراول دستے کاکام کیاہے لوگو ں کی درست سمت رہنمائی کافریضہ انجام دے کر انہوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں تمام مکاتب فکرکے ڈویژن بھرکے علمائے کرام سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہدسعید ‘ ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان‘ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز طارق نواز ‘ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار‘ کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف ‘ آر پی او محمد طاہر‘ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
تازہ ترین