سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) عوام کو تفریح کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے سیالکوٹ میں چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لئے خواجہ صفدر روڈ پر قائم کشمیر پارک کا انتخاب کیا گیا تھا کیونکہ وہا ں کم وسائل سے پرندوں کے لئے پنجرے اور جانوروں کے لئے میسرکھلی جگہ میں قدرتی ماحول تیار کیا جاسکتا ہے مگر اس کی اجازت نہیں ملی۔