• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ؛ محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے منگل کو اجلاس طلب

نواب شاہ(بیورورپورٹ)کمشنرشہیدبےنظیرآباد ڈویز ن ڈاکٹر وسیم شمشاد علی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اجلاس منگل 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے دربار ہال میں طلب کرلیا ہے اجلاس میں تینوں اضلاع سانگھڑ،نوشیروفیروز اور نوابشاہ کے ڈپٹی کمشنرز،ایس ایس پیز، رینجرزافسران، امن کمیٹی کے اراکین، مذہبی ، سماجی رہنماؤں، علماء کرام اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے ۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ش نے ھی ضلع میں م امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین