کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسریٰ یو نیو رسٹی حیدر آباد اور پاکستان سائینٹیفک اینڈ ٹیکنا لا جیکل انفارمیشن سینٹر ( پاسٹک)کی جانب سے مشترکہ طور پرکو ہا لائیبر یری سافٹ وئیر کے بارے میں تین روزہ معلوماتی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔اسریٰ یو نیور سٹی اور پاسٹک کی جانب سے منعقدہ یہ ٹریننگ ورکشاپ 21 سے 23 ستمبر تک اسریٰ یو نیو رسٹی حیدر آباد میں جاری رہا۔اس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو (کوہا) لا ئیبر یری سافٹ وئیر کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرنا تھا۔ اسریٰ یو نیو رسٹی انجینئیرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسزکے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی تھے۔ جبکہ پاسٹک اور اسریٰ یو نیو رسٹی کی جانب سے یہ ٹریننگ ورکشاپ خاص طو ر پر لائیبر رین اور کمپیو ٹر کے ماہرین کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔