ووہان( جنگ نیوز) عالمی نمبردو ٹینس پلیئر سرینا ولیمز آئندہ ہفتے چین میں کھیلے جانے والے دونوں ٹورنامنٹس ووہان ٹینس چیمپئن شپ اور چائنا اوپن ٹورمامنٹ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ وہ کندھے کی چوٹ سے نبردآزما ہیں، انہوں نے کی پوری توجہ سال کے آخر میں سنگاپور میں شیڈول ڈبلیو ٹی اے فائنلز پر مرکوز کرلی ہے۔ سرینا کا کہنا ہے کہ میں انجری کے سبب ووہان اوپن اور چائنا اوپن میں حصہ نہ لینے سے مایوس ہوں، میں ٹریننگ ضرور کررہی ہوں لیکن مسابقتی ٹینس کیلیے خود کو فٹ محسوس نہیں کرتی۔