• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈپلیکیٹ فائل بنوانےکیلئےپولیس رپورٹ کی شرط، مریض پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی  کےسابق ایم ایس کی جانب سے ڈپلیکیٹ فائل بنوانےکیلئےپولیس رپورٹ کی شرط نےمریضوں کوپریشان کرکےرکھ دیاہے،دودرازکےعلاقوں سے آنےوالے مریض اپنی  پیشنٹ ریکارڈ فائل گم ہونے کی صورت میں تھانوں کےدھکےکھانے پرمجبورہیں ،اورڈپلیکیٹ فائل بنوانےکیلئےتھانے میں رپورٹ کےاندراج کیلئےتھانوں میں رشوت بھی دیتےہیں،پولیس رپورٹ دکھانےپرڈپلیکیٹ فائل  تیارکرکےدی جاتی ہے،سابق ایم ایس کےان احکامات  نےدل کےمریضوں کیلئےپریشان مشکلات کھڑی کررکھی ہیں، کیونکہ پیشنٹ ریکارڈفائل نہ ہونےپران کاچیک اپ نہیں ہوسکتا،اورمریض کی ہسٹری بارےمعلوم کیاجاسکتاہے، مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپلیکیٹ فائل بنوانے کیلئے پولیس رپورٹ کی شرط ختم کی جائے،ہسپتال انتظامیہ کےمطابق ڈپلیکیٹ فائل بنوانےکیلئےپولیس رپورٹ کی شرط ختم کرنےپرسنجیدگی سے غورہورہاہے۔
تازہ ترین